موٹر سائیکل حادثہ، ضلع کچہری کا کلرک شدید زخمی‘حالت نازک

 موٹر سائیکل حادثہ، ضلع کچہری کا کلرک شدید زخمی‘حالت نازک

خوشاب (نمائندہ دُنیا)ضلع کچہری جوہر آباد کا کلرک مسعود شاہ موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق وہ بلاک نمبر 6سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی جانب جا رہا تھا کہ پنجاب میڈیکل کمپلیکس کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں