بیٹل آف سیکسز میچ ، سبالینکا کو کرگیوس کے ہاتھوں شکست
دبئی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے ٹینس سٹار نک کرگیوس نے بیٹل آف سیکسز نمائشی میچ میں بیلاروس کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون ارینا سبالینکا کو شکست دے دی۔
نمائشی میچ میں نک کرگیوس نے سبالینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 3-6 سے شکست سے دوچار کر دیا۔مرد اور خاتون کھلاڑی کا یہ منفرد نمائشی مقابلہ دبئی میں ہوا ۔سبالینکا اور آسٹریلوی ٹینس سٹار نک کرگیوس کے درمیان مقابلے کا توازن برقرار رکھنے کے لیے خصوصی قوانین نافذ کیے گئے تھے ۔واضح رہے کہ نک کرگیوس نے ستمبر میں آرینا سبالینکا کو چیلنج دیا تھا۔ میچ شائقین اور ماہرین کی توقعات پر پورا نہ اتر سکا کیونکہ میچ کا مجموعی انداز سست اور آف سیزن نمائشی مقابلے جیسا رہا، جس میں وہ جوش و خروش نظر نہیں آیا جس کی توقع کی جا رہی تھی۔