بھارت مخالف نہیں لیکن جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہونگا:فرحان
کراچی (این این آئی)گلوکار و اداکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران میری سوشل میڈیا فالوونگ متاثر ہوئی، بڑی تعداد بھارت سے تھی۔۔
ایک انٹرویو میں فرحان سعید نے کہا کہ میں بھارت مخالف نہیں ہوں تاہم جنگ میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ فرحان سعید نے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ ہم بالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں مگر آج کے نوجوان بالی ووڈ کی فلموں کو پوچھتے تک نہیں ہیں، اس کی وجہ یہی ہے کہ ان کا بیانیہ پاکستان مخالف ہوگیا ہے ۔