پریذیڈنٹ ٹرافی ،دوسرے دن ساجد خان کی چھ وکٹیں

پریذیڈنٹ ٹرافی ،دوسرے دن ساجد خان کی چھ وکٹیں

فالوآن کا شکار ساحر ایسوسی ایٹس کے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 68 رنز

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے دوسرے دن کی خاص بات آف سپنر ساجد خان کی چھ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔نیشنل بینک سپورٹس کمپلیکس میں ایس این جی پی ایل نے ساحر ایسوسی ایٹس کے خلاف پہلی اننگز 575 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔شان مسعود 216 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ساحر ایسوسی ایٹس پہلی اننگز میں 136 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ساجد خان نے 22 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔فالوآن کے بعد ساحر ایسوسی ایٹس نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 68 رنز بنائے تھے۔

نیشنل بینک سٹیڈیم میں واپڈا کی ٹیم کے آر ایل کے خلاف پہلی اننگز میں 151 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد حمزہ نے 36 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کے آر ایل نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 189 رنز بنائے تھے ۔ یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس میں غنی گلاس کی ٹیم اوجی ڈی سی ایل کے خلاف پہلی اننگز میں 246 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اوجی ڈی سی ایل نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 75 رنز بنائے تھے ۔سٹیٹ بینک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ بینک پی ٹی وی کے خلاف پہلی اننگز میں 153 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پی ٹی وی نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 191 رنز بنائے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں