میں اور زارا ایک دوسرے سے کافی مختلف:اسد صدیقی

میں اور زارا ایک دوسرے  سے کافی مختلف:اسد صدیقی

لاہور (این این آئی)اداکار و ماڈل اسد صدیقی نے کہا ہے کہ میں اور زارا ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں۔۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد صدیقی نے کہاکہ زارا میل جول پسند کرتی ہیں جبکہ میں خود انٹروورٹ ہوں، میں زیادہ تر گھر پر رہنا، فلمیں دیکھنا، جم جانا یا چند قریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتا ہوں، جبکہ بیوی سب سے ملنا چاہتی ہے ۔اسد صدیقی نے کہا کہ میں نے زارا سے بہت سی چیزیں سیکھی ہیں، جیسے جذباتی ہونا، حساس ہونا، محبت، ہمدردی، لوگوں سے ملنا اور رشتے نبھانا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں