اُمید ہے ایک دن بچوں کیساتھ پاکستان آؤنگا:، شاہ رُخ

اُمید ہے ایک دن بچوں کیساتھ پاکستان آؤنگا:، شاہ رُخ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ ایک دن اپنے بچوں کے ساتھ پشاور آئیں گے ۔۔۔

پیپلزپارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔ایک تقریب کے دوران حنا ربانی کھر نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھارت کے ساتھ پاکستان میں بھی اتنے ہی مقبول ہیں جس پر اداکار نے جواب دیا کہ میرے خاندان کا تعلق پشاور سے رہا ہے اور وہ اب بھی وہیں ۔سابق وزیر نے کہا کہ پھر تو آپ کے پاس پشاور آنے کا ایک بہترین جواز موجود ہے ۔جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ ‘انشااللہ میں ضرور آؤں گا، دراصل میں اپنے بچوں کو وہاں لانا چاہتا ہوں اور انہیں اپنا آبائی علاقہ دکھانا چاہتا ہوں جب کہ میں خود وہاں جاچکا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں