ایسا واحد مشغلہ جو آپ کو ذہین ترین بنا سکتا ہے

 ایسا واحد مشغلہ جو آپ کو ذہین ترین بنا سکتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)اگر تمام مشاغل میں سے ایک مشغلہ چننے کی بات کی جائے جو آپ کو دوسروں سے زیادہ ذہین بنا سکتا ہے۔۔۔

 تو زیادہ تر ماہرین کے نزدیک وہ ہے مطالعہ۔ مطالعہ، خاص طور پر باقاعدہ مطالعہ بیک وقت دماغ کے کئی حصوں کو فعال کرتا ہے ۔ مطالعہ انسان کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے اور تجزیہ اور تنقیدی سوچ پیدا کرتا ہے جو کہ خود اپنی ذات کی حد تک اور دوسروں سے تعامل و روابط میں کارآمد ہوتی ہے ۔اسی طرح مطالعہ قوتِ بیان اور اظہارِ خیال کو مضبوط کرتا ہے ۔ تخیل اور تخلیقی سوچ کو بھی وسعت دیتا ہے ۔ اس مشغلے سے توجہ اور یادداشت بھی بہتر ہوتی ہے ۔لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ کن اقسام کے مواد کا مطالعہ کیا جائے ۔ تو ماہرین کا ماننا ہے خاص طور پر دینی کتب، سائنسی کتب، فلسفہ، تاریخ اور معیاری فکشن کا مطالعہ کیا جائے جو مذکورہ بالا تمام دماغی افعال کا احاطہ کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں