طلاق جیسے فیصلوں پر لوگ اے آئی کا مشورہ ماننے لگے

 طلاق جیسے فیصلوں پر لوگ اے آئی کا مشورہ ماننے لگے

لندن (نیٹ نیوز)بدلتی جدید دنیا میں زندگی کے طلاق جیسے اہم فیصلوں پر لوگ اے آئی کا مشورہ ماننے لگے ہیں۔۔۔

 بریک اپ یا طلاق سے لے کر نوکری چھوڑنے یا ملک بدلنے جیسے بڑے فیصلوں میں لوگ چیٹ جی پی ٹی جیسے چیٹ بوٹس کو اپنا غیرجانبدارمشیر بنا رہے ہیں۔یہ رجحان خاص طور پر نوجوانوں میں دیکھا جا رہا ہے ، جہاں اے آئی نہ صرف فوری رائے دیتا ہے بلکہ صارف کی گفتگو کی پوری تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے ذاتی نوعیت کی ہدایت بھی فراہم کرتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں لوگ اب اپنے ذاتی، جذباتی اور فیصلہ کن معاملات میں اے آئی کو بطور مشیر استعمال کرنے لگے ہیں۔طلاق جیسے کٹھن فیصلے پر بھی بعض افراد نے انسانی مشیروں کے ساتھ ساتھ چیٹ بوٹس سے حتمی تصدیق حاصل کی۔ ان کے نزدیک اے آئی ایک ایسا غیر جانبدار سامع ہے جو نہ جذباتی دباؤ ڈالتا ہے اور نہ اخلاقی وعظ و نصیحت کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں