ہمارا ڈرامہ چار دیواری سے باہر نکل ہی نہیں سکتا:یاسر حسین
کراچی (این این آئی) اداکار، ہدایتکار، مصنف اور پروڈیوسر یاسر حسین نے کہا ہے کہ ہمارا ڈرامہ چار دیواری سے باہر نکل ہی نہیں سکتا۔۔
یاسر حسین نے کہا کہ سیریل اور سیریز اب نیٹ فلکس اور ایمازون پر نشر کی جا رہی ہیں، ہمارے یہاں اب بھی یہ فارمیٹ ٹی وی میں رائج ہے ، مگر آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر جو کہانیاں دیکھنے کو ملتی ہیں ویسی ہمارے یہاں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ہم کہانیوں کے اعتبار سے بہت پیچھے ہیں، ہمیں کہانی پیش کرنے کے لیے میاں بیوی یا آشنا کے کرداروں کی ضرورت پیش آتی ہے ۔یاسر حسین نے کہا کہ فن کسی بھی صورت میں ہو وہ معاشرے کی ذہن سازی کرتا ہے ۔ جب ذہن سازی پر پابندیاں عائد کر دی جائیں، تو کہانیاں گھر کی چار دیواروں تک محدود ہوکر رہ جاتی ہیں۔ ہمارا ڈرامہ بھی گھریلو کہانیوں سے آگے جا ہی نہیں سکتا۔