بچے کو ڈھال بناکر لوٹ مار ، چور گروپ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) گلبرگ پولیس نے بچے کو ڈھال بنا کر لوٹ مار کرنے والا چور و ڈکیت گروپ گرفتار کر لیا ۔
ترجمان کے مطابق گلبرگ پولیس نے کارروائی کے دوران بچے کو ڈھال بنا کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے ملزمان صدام اور یوسف کو سلطان پارک سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضے سے 2 موبائلز، چوری شدہ موٹر سائیکل اور پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔