گجرات:انسداد عطائیت مہم ، کلینک سیل کردیا گیا
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عطاالمنعم اور ڈی ڈی ایچ او تحصیل سرا ئے عالمگیر ڈاکٹر وحید کامران نے ہیلتھ ٹیم کے ہمراہ انسداد عطائیت کے سلسلے میں گاؤں پھروال، پتنوالا، کھدریالہ اور یو سی سمبلی کا دورہ کیا۔
قاسم ہومیو کلینک پر عطائی کلینک چلایا جا رہا تھا جو ایلوپیتھک پریکٹس میں ملوث پایا گیا جس پر کلینک کو سیل کر دیا گیا اور چالان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیا گیا ۔