وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کا گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ،بد انتظامی پر ایم ایس اور پرنسپل فارغ
انسپکشن ٹیم کامختلف شعبوں کا معائنہ،میڈیسن کی فراہمی میں بدانتظا می کی شکایات ،مریضوں سے گفتگو سروس ڈلیوری کی مانیٹرنگ ، ڈیش بورڈ بھی فعال،بریل بصارت سے محروم افراد کیلئے امید کی کرن، مریم نواز
لاہور (دنیا نیوز )سی ایم انسپکشن ٹیم گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئی، بدانتظامی پر نئے ایم ایس اور پرنسپل کو فارغ کر دیا گیا- وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرصوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا نے خصوصی ٹیم گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال روانہ کی۔ سی ایم انسپکشن ٹیم نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبوں کااچانک معائنہ کیا-مریضوں اور تیمارداروں سے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے امور پر گفتگو کی اور فیڈ بیک لیا-مریضوں اور تیمارداروں نے میڈیسن کی فراہمی میں بدانتظامی کی شکایات کیں،گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے نئے ایم ایس اور پرنسپل کو ہٹا دیا گیا۔ادھر وزیراعلیٰ مریم نواز نے گڈ گورننس کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا۔انسپکشن ٹیم کی طرف سے وزیراعلی ٰمریم نواز شریف کو روانہ رپورٹ پیش کی جاتی ہے ، روزانہ مانیٹرنگ کے لئے ڈیش بورڈ بھی فنکشنل کردیاگیا - مریم نواز سرکاری اداروں کی خود لائیو مانیٹرنگ کررہی ہیں ۔
مریضوں کو مفت ادویات اورسہولتوں کی فراہمی میں کوتاہی کی فوری نشاندہی کی جاتی ہے -وزیراعلی ٰکی ہدایت پر انسپکشن ٹیمیں ہیلتھ اورایجوکیشن کے علاوہ دیگر اداروں کی بھی مانیٹرنگ کریں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زنے بصارت کی نعمت سے محروم افراد کے رسم الخط بریلکے عالمی دن پراپنے پیغام میں بصارت سے محروم افراد کے لئے معاون رسم الخط بریل کے موجد لوئس بریل کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ''بریل '' بصارت سے محروم افراد کے لئے علم اور امید کی کرن ہے ۔ بصارت سے محروم افراد کی زندگیوں کو علم سے منور کرنے والے قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سپیشل افراد کیلئے سینٹر آف ایکسیلنس قائم کررہے ہیں۔ بے بصارت افراد کے لئے سینٹر آف ایکسیلنس سپیشل ایجوکیشن سینٹرز میں بریل ریڈنگ سسٹم بھی مہیا کیا گیا ہے ۔ بصارت سے محروم افراد سپیشل صلاحیتوں کے مالک ہیں۔