ان کیساتھ وقت گزاریں جو آپکی فکر کرتے ہیں:نوین وقار

 ان کیساتھ وقت گزاریں جو آپکی فکر کرتے ہیں:نوین وقار

کراچی (آئی این پی)اداکارہ نوین وقار نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ان عزیزوں کے ساتھ وقت گزاریں جو حقیقی طور پر ان کی فکر کرتے ہیں۔

ایک پروگرام میں اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ اگر حقیقی زندگی میں کوئی شخص ان کے کردار سارہ سے متاثر ہو تو وہ اسے کیا مشورہ دیں گی جس پر نوین نے کہا کہ ہمارے اردگرد کئی انتباہی اشارے موجود ہوتے ہیں اور ہمیں ایک دوسرے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے خود کو نقصان پہنچانا کسی صورت درست نہیں۔ زندگی اللہ کی ایک قیمتی نعمت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں