آپ کی بیوقوفیوں کیلئے شکریہ، جمی کِمل کے ٹرمپ پر طنز

آپ کی بیوقوفیوں کیلئے شکریہ، جمی کِمل کے ٹرمپ پر طنز

نیویارک (آئی این پی) کریٹکس چوائس ایوارڈز 2026 میں بہترین ٹاک شو کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے کامیڈین ومیزبان جمی کِمل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بہترین ٹاک شو ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جمی کِمل نے اپنی کامیابی کے سفر میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے ٹی وی میزبان نے کہا کہ آپ کے اقدامات بہت اہم تھے اور ہم ان کی قدر کرتے ہیں، سب سے بڑھ کر، میں اپنے صدر ڈونلڈ جینیفر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جن کے بغیر ہم آج رات خالی ہاتھ گھر جا رہے ہوتے ۔آخر میں ان کا کہنا تھا کہ شکریہ مسٹر پریذیڈنٹ، آپ کے ان تمام بے وقوفانہ کاموں کے لیے جو آپ روزانہ کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں