ریگولیٹری سینڈ باکس کے پہلے گروپ کیلئے امیدواروں کا اعلان

ریگولیٹری سینڈ باکس کے پہلے گروپ کیلئے امیدواروں کا اعلان

شرکا کو زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک آزمائش کی اجازت دی جائیگی،اسٹیٹ بینک

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات میں جدت، شفافیت اور صارف دوست ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے قائم کیے گئے ریگولیٹری سینڈ باکس کے پہلے گروپ کے لیے منتخب امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ۔اسٹیٹ بینک نے اپنے ایس بی پی وژن 2028ء کے تحت ڈیجیٹل مالی خدمات میں جدت کو فروغ دینے کیلئے مئی 2025ئمیں ریگولیٹری سینڈ باکس کے رہنما خطوط جاری کیے تھے جسکے بعد اگست 2025ء میں پہلے گروپ کیلئے درخواستیں طلب کیں، اس مرحلے پر 3 اہم موضوعات کا تعین کیا گیا۔ اس اقدام کو مالیاتی شعبے میں غیر معمولی پذیرائی ملی اور اسٹیٹ بینک کو زیرِ ضابطہ مالی اداروں کے ساتھ مقامی اور بین الاقوامی فِن ٹیک کمپنیوں کی جانب سے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں۔ اسٹیٹ بینک نے اب اعلان کیا ہے کہ ریگولیٹری سینڈ باکس کے تحت کامیاب امیدواروں کی مختصر فہرست تیار کرلی گئی ہے ۔منتخب شرکا کو ایک کنٹرولڈ مگر حقیقی ماحول میں اپنے مجوزہ حل اور طریقہ کار کو زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک آزمائش کی اجازت دی جائے گی، تاہم یہ آزمائش منظوری کے وقت طے کی گئی شرائط سے مشروط ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں