ہانیہ عامر کا مشکلات اور ذاتی درد کا کھل کر اظہار

ہانیہ عامر کا مشکلات اور ذاتی درد کا کھل کر اظہار

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کے ساتھ سال 2025 میں گزری مشکلات اور ذاتی درد کا پہلی بار کھل کر اظہار کیا ہے۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ 2025 ان کے کیریئر کا سب سے کامیاب سال تھا، لیکن اس دوران انہیں جن ذاتی چیلنجز اور درد کا سامنا رہا، وہ مداحوں کو نظر نہیں آیا۔ہانیہ عامر نے کہا کہ میں سچ میں یقین کرتی تھی کہ میں اتنی مضبوط ہو گئی ہوں کہ کسی بھی غم سے متاثر نہ ہوں، لیکن زندگی نے مجھے دکھایا کہ میں ایسی نہیں تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہنسی، میں روئی، میں آگے بڑھتی رہی اور کسی طرح میں زندہ رہی، 2025 نے مجھے بدترین اور بہترین دونوں تجربے دئیے ، کچھ زخم میرے نہیں تھے ، صرف جینے کیلئے تھے اور یہی دوبارہ شروع کرنے کیلئے کافی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں