بھارت کے معاملے میں اپنی خودداری برقرار رکھنا ضروری :عتیقہ اوڈھو
کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ فن کو سرحدوں سے بالا تر سمجھنا چاہیے ، لیکن بھارت کے معاملے میں اپنی خودداری برقرار رکھنا ضروری ہے۔
عتیقہ اوڈھو سے ایک پوڈکاسٹ میں پوچھا گیا کہ جب پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال کے کنسرٹ میں بھارتی پرچم کندھوں پر اوڑھا تو اس بارے میں وہ کیا سوچتی ہیں؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فن سرحدوں سے آزاد ہے ، لیکن ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ دوسروں کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ کیا جائے جیسا وہ آپ کے ساتھ کرتے ہیں۔