شوہر کے آخری الفاظ نے جینے کا سلیقہ سیکھایا:حنا بیات

شوہر کے آخری الفاظ نے جینے کا سلیقہ سیکھایا:حنا بیات

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے حال ہی میں اپنے شوہر کی تیسری برسی کے موقع پر ان کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے ان کے آخری الفاظ یاد کرکے جذباتی ہوگئی۔

انسٹاگرام پر سینئر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ شوہر کی وفات کے 3 برس بعد مجھے ان کے کہے آخری الفاظ سمجھ آگئے ، میں ان کے بغیر اکیلی تو ہوں لیکن تنہا نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شوہر کے آخری الفاظ نے مجھے زندگی جینے کا سلیقہ سیکھا دیا۔ میرے شوہر نے آخری وقت میں کہا تھا کہ ‘اللّٰہ ہے ناں، وہ تمہارے ساتھ ہے ’۔حنا بیات نے کہا کہ آج تین سال بعد مجھے ان الفاظ کی سچائی کا حقیقی احساس ہوا ہے ، کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ ہر لمحہ میرے ساتھ رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں