جے بھنوشالی اور ماہی وج کا 14 سال بعد علیحدگی کا اعلان

جے بھنوشالی اور ماہی وج کا  14 سال بعد علیحدگی کا اعلان

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ٹی وی کی مشہور جوڑی جے بھنوشالی اور ماہی وج نے اپنی 14 سالہ شادی شدہ زندگی کے بعد الگ ہونے کا اعلان کردیا۔

جوڑے نے انسٹاگرام پر جاری مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم نے زندگی کے سفر میں الگ ہونے کا انتخاب کرلیا ہے ، مگر ایک دوسرے کا ساتھ اور احترام برقرار رکھیں گے ۔جے اور ماہی تین بچوں کے والدین ہیں اور انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ کو پیئرنٹنگ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ اپنے بچوں کیلئے ہم بہترین والدین، بہترین دوست اور جو کچھ بھی درست ہو وہ کرنے کا عزم کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں