تتلے عالی:گالی گلوچ سے روکنے پر 5افراد کا ماں بیٹے پر تشدد
تتلے عالی(نامہ نگار )ہرچوکی میں ماں بیٹے کو تشدد کانشانہ بنانے پر 5افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
نواحی گاؤں میں گزشتہ شب ساڑھے دس بجے سفیان گھر آئے مہمانوں کو چھوڑنے کیلئے نکلا تو دروازے پر احسان‘اسد ،حیدر دو نامعلوم افراد ڈنڈے پکڑے کھڑے تھے ، گالی گلوچ کرنے لگے منع کرنے پر سفیان کو تشدد کا نشانہ بنایا اس کی والدہ ثمرہ بی بی چھڑانے آئی تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔