خلائی سفر سے پہلے عقل داڑھ کیوں نکالی جاتی ہے

خلائی سفر سے پہلے عقل داڑھ کیوں نکالی جاتی ہے

لاہور(نیٹ نیوز)خلا میں موجود خلائی سٹیشن پر نہ کوئی ایمرجنسی وارڈ ہوتا ہے اور نہ ہی فوری سرجری کی سہولت، اسی لیے خلا بازوں کو زمین سے روانگی سے پہلے سخت طبی مراحل سے گزارا جاتا ہے۔

انہی احتیاطی اقدامات میں ایک عقل داڑھ اور بعض اوقات اپنڈکس کو پہلے ہی نکلوانا بھی شامل ہے ۔ خوراک کے ذرات پھنسنے ، انفیکشن اور سوزش کے امکانات کے باعث یہ دانت کسی بھی وقت درد یا بخار کی وجہ بن سکتے ہیں، اور خلا میں اس طرح کی صورتحال پورے مشن کو خطرے میں ڈال سکتی ہے ۔ماہرین کہتے ہیں کہ صفر کششِ ثقل کے ماحول میں انسانی جسم کا ردِعمل زمین سے مختلف ہو جاتا ہے ۔ چہرے پر سوجن، مدافعتی نظام کی کمزوری اور ہڈیوں کی طاقت میں کمی جیسے عوامل چھوٹے مسائل کو بھی سنگین بنا سکتے ہیں۔ ایسے میں دانت یا پیٹ سے متعلق تکالیف کی شدت بڑھنے کا خدشہ رہتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں