ڈسکہ :ٹریفک حادثات میں 2خواتین سمیت 3افراد شدیدزخمی
منڈیکی گورائیہ،ڈسکہ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا ) ٹریفک حادثات میں2خواتین سمیت 3افراد شدیدزخمی ہوگئے ۔
پہلے واقعہ میں ڈسکہ کے قمر کی بیوی مزمل اور سعدیہ موٹرسائیکل پرجارہے تھے کہ انہیں پیچھے سے آنیوالی بس نے ٹکرماردی ،جس سے دونوں زخمی ہوگئے ۔ گلوٹیاں موڑ کے بلال کے بھائی کو کیری ڈبہ ڈرائیور ابوبکر نے ٹکرمارکر زخمی کردیا۔