روی چندرن ایشون کی ہرسال عالمی کپ ہونے پر سخت تنقید
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)ہرسال کسی نہ کسی صورت میں آئی سی سی ورلڈکپ منعقد ہونے پر بھارت کے سابق کرکٹ روی چندرن ایشون نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ورلڈکپ چار سال بعد ہوتا توکارڈ جیب میں رکھتے تھے ۔
یوٹیوب ویڈیو میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے مسلسل انعقاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق آف سپنر ایشون نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اس وقت کون دیکھنے والا ہے ، بھارت بمقابلہ امریکا یا بھارت بمقابلہ نمیبیا جیسے میچز سے کون لطف اندوز ہوگا۔انھوں نے شائقین کی عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس طرح کے میچز ہیں کہ آپ کو ورلڈکپ سے دور لے جائیں گے اور میچز دیکھنے کی خواہش ختم کردیں گے ۔ ورلڈکپ چار سال میں ایک بار ہوا کرتا تھا، اس وجہ سے لوگوں میں ایونٹ کیلئے دلچسپی بہت بڑھ جاتی تھی ،اب پہلے جیسی بات نہیں رہی اور ٹیموں کا ایک دوسرے سے سبقت لے جانے والا جذبہ یہاں مسنگ ہے ۔