سڈنی ٹیسٹ ،انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم، 3 وکٹوں پر 211 رنز
سڈنی(سپورٹس ڈیسک )ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنا لیے تاہم بارش کے باعث میچ قبل از ختم وقت ہوگیا۔
سڈنی میں جاری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کھیلے کے آغاز پر پہلے وکٹ کی شراکت میں 35 رنز بنائے گئے لیکن اوپنر بین ڈکٹ کے آؤٹ ہوتے ہی انگلینڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور 57 کے سکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔ اوپنر بن ڈکٹ 27، زیک کرالی 16 اور جیکب بیتھل 10 رنز بنا سکے ۔ آسٹریلوی بولرز مچل سٹارک، مائیکل نیسر اور سکاٹ بولینڈ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا۔ انگلینڈ کی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد تجربہ کار بلے باز جو روٹ اور جارح مزاج بیٹر ہیری بروک نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 154 بنائے ۔ کھیل کے اختتام پر جو روٹ 72 اور ہیری بروک 78 رنز بنا چکے تھے ۔ خراب موسم اور بارش کے باعٹ چائے کا وقفہ قبل از وقت کرنا پڑا تاہم بارش نہ رکنے کے باعث پہلے روز کے کھیل کا اختتام کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا 3 ٹیسٹ میچز جیت کر ایشز سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے۔