کرپشن اور ناقص کارکر دگی پر 2پٹواری معطل ، پٹوار خانے سیل

کرپشن اور ناقص کارکر دگی پر  2پٹواری معطل ، پٹوار خانے سیل

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)کمشنر نوید حیدر شیراز ی نے کرپشن اور ناقص کارکردگی کی بنیاد پر طاہر اقبال، پٹواری کھیالی سرکل اور نوشہرہ ورکاں کے پٹواری قاسم کو معطل کر دیا اور دونوں پٹوار خانے سیل کر دئیے ۔

 معطل پٹواریوں کیخلاف شکایات موصول ہونے پر انکوائری کی گئی جس میں کرپشن اور ناقص کارکردگی ثابت ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کمشنر نے کہا کہ بدعنوانی‘اختیارات کے ناجائز استعمال اور فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں