صارف کو رسید فراہم نہ کرنے پر1 لاکھ روپے تک جرمانہ

صارف کو رسید فراہم نہ کرنے پر1 لاکھ روپے تک جرمانہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت نے "دی پنجاب کنزیومر پروٹیکشن (ترمیمی) ایکٹ 2025 کا نفاذ کر دیا ۔

 اس ایکٹ کے تحت کاروباری مقامات پر واضح پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے ، پیکنگ پر اجزائے ترکیبی، اشیا کا معیار، تاریخِ تیاری و میعاد (ایکسپائری ڈیٹ)درج نہ کرنے اور رسید فراہم نہ کرنے سمیت ہر طرح کی ناقص خدمات پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی، ان خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عباس ذوالقرنین، چاروں اسسٹنٹ کمشنرز ،سیکرٹری ڈی سی پی کونسل رانا لطیف ایڈووکیٹ، ڈی ایچ او ڈاکٹر احمد ناصر، ڈی ڈی زراعت سجاد حیدر و دیگر نے شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں