لدھیوالہ2:گھروں سے زیورات اور رقم ، فیکٹری سے لیپ ٹاپ چوری
لدھیوالہ وڑائچ‘عالم چوک (نامہ نگار نمائندہ خصوصی ) لدھیوالہ اور گردونواح میں چوری کی واردتوں میں شہری طلائی زیورات‘ رقم ،موٹر سائیکل موبائل فونز ، لیپ ٹاپ اور اسلحہ سے محروم ہو گئے ۔
پپناکھہ کے رہائشی رضوان کے گھر کا تالا کھول کر اڑھائی تولے طلائی زیورات، لائسنسی پستول اور 15ہزار روپے چوری کرلئے گئے ۔ لدھیوالہ کے رہائشی حمزہ کے اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے چور اڑھا ئی لاکھ روپے اور طلائی انگوٹھی لے گئے ، گلہ فروٹ والا میں چور وں نے طلحہ اقبال کی فیکٹری کی دیوار توڑ کر لیپ ٹاپ اور دیگر سامان چوری کر لیا ۔