ناقص گیس سلنڈرکے استعمال قوانین کی خلاف وزری پر گرفتاری

ناقص گیس سلنڈرکے استعمال  قوانین کی خلاف وزری پر گرفتاری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے وین کو روک کر چیک کیا جس میں نصب  خستہ حال گیس سلنڈر جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ جسکے ڈرائیور کوقابوکر لیا گیا ۔تھانہ ریل بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے ہیوی وہیکل کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جو رہائشی علاقے میں ممنوعہ اوقات میں وہیکل لا کر ٹریفک کیلئے خطرہ بنا ہوا تھا۔ مقدمات درج کرلئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں