ون ویلنگ کرنے والے منچلے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے منچلے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ریل بازار کے علاقے گمٹی چوک میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کرلیا۔ جو ون ویلنگ کرتے ہوئے دیگر ٹریفک کیلئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ۔