کراچی:ڈرائیور کے کان میں ہینڈ فری،واٹر ٹینکر نے ایک اوربچے کی جان لے لی
کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی کی منگھوپیرغریب نواز کالونی میں واٹر ٹینکرنے ایک اور بچے کی جان لے لی۔رواں برس کے ابتدائی پانچ روز میں شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 5 بچوں سمیت 19 افراد جان سے چلے گئے۔۔۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب واٹر ٹینکر گلی میں ریورس ہو رہا تھا۔جاں بحق بچے کی شناخت عارف کے نام سے ہوئی۔ عینی شاہدین کے مطابق واٹر ٹینکر کے پیچھے بچے موجود تھے اور علاقہ مکین ڈرائیور کو آوازیں دے کر متنبہ کرتے رہے ، تاہم ڈرائیور نے کان میں ہینڈ فری لگا رکھی تھی اورکسی کی نہ سنی۔