لاہور:نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش

لاہور:نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش

ڈی فارمیسی کی طالبہ دوسری منزل سے کود گئی ،ہسپتال میں حالت تشویشناک علاج کیلئے 5رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل ،کیمپس بند ،آج سے کلاسز آن لائن ہونگی

لاہور (کرائم رپورٹر،خبرنگار،اپنے سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں نجی یونیورسٹی میں ڈی فارمیسی کے پہلے سمسٹر کی 20 سالہ طالبہ فاطمہ کیمپس کی بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش میں شدید زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،چند ہفتے قبل اسی یونیورسٹی میں طالب علم اویس سلطان نے خودکشی کرلی تھی ۔بتایاگیاہے کہ نواب ٹاؤن میں قائم یونیورسٹی میں 20 سالہ فاطمہ نے بلڈنگ کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا ئی ۔ ڈاکٹرز کے مطابق فاطمہ کی ٹانگوں، ہاتھ اور پسلیوں میں فریکچر ہے جبکہ سر پر شدید چوٹ آئی ،اس کی حالت تشویشناک ہے تاہم یونیورسٹی رجسٹرار علی اسلم کا کہناہے کہ لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے ،انکوائری مکمل ہونے تک واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔بتایاگیاہے کہ جنرل ہسپتال میں علاج کیلئے 5رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیاگیاہے ،رات گئے لڑکی کی دونوں ٹخنوں کا کامیاب آپریشن کردیاگیاتاہم ریڑھ کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث حالت بدستور تشویشنا ک ہے ۔واقعہ کے فوری بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے کیمپس کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا ،آج سے تمام کلاسز آن لائن ہوں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں