ڈاکوؤں نے 10شہریوں کو لوٹ لیا، 4موٹرسائیکلیں چوری
گڑھی شاہو میں یاسر ،لوہاری میں آصف ،برکی میں سہیل لاکھوں سے محروم مختلف علاقوں میں ناصر ،امجد ،ساجد اورانعام کی موٹرسائیکل غائب ہوئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گڑھی شاہو میں یاسر سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل ،لوہاری میں آصف سے 1لاکھ90ہزار روپے اور موبائل ،گرین ٹاؤن میں احسن سے 1لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں سہیل سے 1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،غالب مارکیٹ میں گلریز سے 40ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔اسی طرح شیرا کوٹ کے علاقے میں کاشف سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون ،کوٹ لکھپت میں دانش اور امین سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون ،ستوکتلہ میں اختر سے 8 ہزار روپے ،اچھرہ میں فیاض سے موبائل فون چھین لیا گیا۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے شادباغ میں ناصر ، نواب ٹاؤن میں امجد ، اقبال ٹاؤن میں ساجد اور باٹاپور میں انعام کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔