چور ونقب زن گینگ گرفتار، موٹر سائیکلیں ،نقدی برآمد

 چور ونقب زن گینگ گرفتار، موٹر سائیکلیں ،نقدی برآمد

زین‘ذیشان ‘افضل‘بلال ‘ عمران مختلف مقامات پر وارداتوں میں ملوث نکلے

لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹائون پولیس نے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور اور چوکی ہلوکی پولیس نے نقب زن گینگ گرفتار کر لئے ۔ جوہر ٹائون پولیس نے میاں پلازہ کے قریب کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری وارداتوں میں ملوث گینگ کے ملزم زین اور ذیشان کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلیں اور ناجائزاسلحہ برآمد کرلیا ۔ ملزم سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے اورشہرمیں جوہر ٹائون ودیگرمقامات پر وارداتیں کرتے تھے ۔ چوکی ہلوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر نقب زنی وارداتوں میں ملوث ملزم افضل، بلال اور عمران کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل، نقدی اور دو پستول برآمد کر لئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریکارڈ یافتہ ملزم ننگڑ پھاٹک پر موجود نجی سوسائٹی میں واردات کی پلاننگ کر رہے تھے جو اس سے قبل ڈیفنس روڈ پر دکان میں بھی واردات کر چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں