اوورسیز پاکستانی کی رقم میں خوردبرد، مقدمہ درج
قصور (نمائندہ دنیا) اوورسیز پاکستانی کی رقم میں خوردبرد کرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔باغبانپورہ لاہور کے رہائشی اوورسیز پاکستانی محمد اعجاز نے تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ۔۔۔
وہ غلام نبی کیساتھ اچھے تعلقات رکھتا تھا اور پاکستان سے رقم بھجواتا تھا، جس نے اسکی آلوکی فصل میں 1لاکھ 42ہزار 360روپے ، فصل عروی میں 4لاکھ 80ہزار روپے اور دیگر معاملات میں خیانت کرتے ہوئے کل 21لاکھ 20ہزار 365 روپے خوردبرد کر لیے ۔