متعدد گھروں سے بجلی کی تاریں اور دیگر سامان چوری

 متعدد گھروں سے بجلی کی  تاریں اور دیگر سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملز موں نے متعدد گھروں سے بجلی کی تاریں اور دیگر سامان چوری کر لیا۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے اسماعیل سٹی میں زبیر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے مبینہ طور پر اس کے گھر سمیت متعدد گھروں سے بجلی کی تاریں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرتے ہوئے انہیں نقصان کا شکار بنا دیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں