طلبہ کو سامان دینے کوتیار ہوں، خود فلمیں بنائیں :سید نور

طلبہ کو سامان دینے کوتیار ہوں، خود فلمیں بنائیں :سید نور

لاہور (آئی این پی)پاکستانی فلم انڈسٹری کے ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحال مشکل ہے ۔

 گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران سید نور نے کہا کہ پرانا دور ختم ہوچکا ہے ، اب نئے دور کا آغاز ہونا ہے جو یہ نئی نسل کرے گی۔ ان بچوں کو فلم انڈسٹری کے بارے میں پتا ہونا لازم ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلم مکمل جھوٹ پرمبنی ہوتی ہے ۔ بیرون ممالک میں زومبیز اور دیگر موضوعات پر فلمیں بن رہی ہیں۔ طلبہ کو میں تمام تر سامان دینے کے لیے تیار ہوں، یہ فلمیں خود بنائیں۔ سید نور نے کہا کہ فلم بنانے کے لیے مختلف لینز کا استعمال لازم ہے ۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کوئی فلم کی طرف نہیں آیا، سب ٹی وی کی طرف گئے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال نمبر ون فلم کو میں 2 لاکھ روپے دوں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں