پی ایس ایل کا برانڈ مسلسل اوپر جارہا ہے : سلمان نصیر

پی ایس ایل کا برانڈ مسلسل اوپر جارہا ہے : سلمان نصیر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا برانڈ مسلسل اوپر جارہا ہے، ہم نے پہلے نمبر پر جانا ہے وہ بھی ملک کی آبادی بڑھائے بغیر۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیرنے کہا کہ پی ایس ایل اب پاکستان سے نکل کر دنیا کا بڑا برانڈ بن رہا ہے ۔سلمان نصیر کا نے کہا کہ پی ایس ایل کے دو نئے آنر آسٹریلیا اور امریکا سے تعلق رکھتے ہیں، ہم پلیئرز کی مراعات بڑھانے پر بھی بات کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب دو نئی فرنچائز کو ساتھ لے کر کوئی لائحہ عمل طے کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں