خالصتان تحریک کے رہنما پرم جیت کو بھارتی ایجنٹوں سے خطرہ : برطانوی میڈیا
لندن(دنیا نیوز) برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ خالصتان تحریک کے رہنما پرم جیت پما کو بھارتی ایجنٹوں سے شدید خطرہ ہے ۔۔۔
برطانوی انٹیلی جنس نے پرم جیت سنگھ کوحفاظتی اقدامات کا مشورہ دے دیا، گزشتہ دنوں پرم جیت کی مودی کے حامیوں سے تکرار بھی ہوئی تھی، برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق خطرات کی نوعیت اس قدر سنگین ہے کہ پرم جیت سنگھ پما اب لندن کے علاقے ساؤتھ آل میں اپنے گھر میں بھی مقیم نہیں رہے ، جبکہ انہیں اپنی موجودہ رہائش گاہ کا مقام کسی کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔