سیکنڈز میں ناخونوں کا رنگ بدلنے والی اے آئی نیل پالش
واشنگٹن (نیٹ نیوز)اب ناخنوں کا رنگ بدلنا محض چند لمحوں کا کام رہ گیا ہے ۔امریکا کی ایک کمپنی آئی پالش نے مصنوعی ذہانت سے لیس ایسا نیل پالش کِٹ متعارف کرایا ہے جو چند ہی سیکنڈز میں ناخنوں کا رنگ تبدیل کر سکتا ہے ۔
اس جدید کِٹ کی مدد سے دن، شام یا کسی تقریب کے لیے نیل پالش کا انتخاب اب مشکل نہیں رہا، نیلا ہو، سرخ یا کوئی اور شیڈ صارفین بغیر نیل پالش ریموور استعمال کیے اور سوکھنے کا انتظار کیے بغیر فورا رنگ تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہ پریس آن ایکریلک ناخن ایک سمارٹ موبائل ایپ کے ذریعے کنٹرول کیے جاتے ہیں، جنہیں 400 سے زائد رنگوں میں بدلا جا سکتا ہے ، ناخن ایک خصوصی ڈیوائس، جسے میجک وینڈ کہا جاتا ہے میں رکھے جاتے ہیں جہاں چند لمحوں میں رنگ واضح طور پر تبدیل ہو جاتا ہے ۔صارفین اپنی پسند کا رنگ منٹوں، گھنٹوں یا دنوں تک برقرار رکھ سکتے ہیں اور جب چاہیں دوبارہ تبدیل کر سکتے ہیں۔