جو کچھ کمایا سابق شوہر نے قبضے میں لے لیا تھا:مایا خان
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ و میزبان مایا خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرے سابق شوہر نے میری تمام جمع پونجی مجھے سے لے لی تھی۔
حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، جہاں مایا خان نے بتایا کہ مجھے شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس معاملے پر ہر جگہ آواز اٹھائی، میرے پاس تمام ثبوت بھی موجود تھے ۔ میں دو سال تک عدالتوں کے چکر لگاتی رہی، لیکن اپنی محنت کی کمائی واپس حاصل نہ کر سکی۔