زیارت حسن شاہ جزیرے کو ایکو ٹورازم حب بنانے کا اعلان

 زیارت حسن شاہ جزیرے کو ایکو ٹورازم حب بنانے کا اعلان

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی کے قریب واقع زیارت حسن شاہ جزیرے کو جدید ایکو ٹورازم حب میں تبدیل کرنے کے بڑے سیاحتی منصوبے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا ہے کہ زیارت حسن شاہ جزیرے کو ایکو فرینڈلی، اسپورٹس اور لائف اسٹائل ٹورازم کے جامع ماڈل پر ترقی دی جائے گی جہاں ماحول دوست انفرااسٹرکچر ،واٹراسپورٹس، فیملی ریزورٹس اور جدید سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں قدرتی ماحول کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی ۔ جنید انوار چوہدری کے مطابق زیارت حسن شاہ جزیرے پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ ابتدائی مرحلے میں منصوبے پر ایک سے ڈیڑھ ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔وزیر بحری امور کے مطابق اس سرمایہ کاری سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں