ان ڈرائیو اور کریو مارٹ کے اشتراک سے گروسری ڈلیوری کا آغاز

ان ڈرائیو اور کریو مارٹ کے اشتراک سے گروسری ڈلیوری کا آغاز

کراچی (بزنس ڈیسک) ان ڈرائیونے کریومارٹ کے ساتھ اشتراک میں ان ڈرائیو گروسریز کا آغاز کر دیا ہے ۔

 اس نئی سروس کے ذریعے صارفین ان ڈرائیو ایپ کے اندر ہی روزمرہ کی ضروری اشیاء آرڈر کر سکیں گے جس سے کراچی میں تیز، قابل اعتماد اور کم قیمت پر گروسری ڈلیوری ممکن ہو سکے گی۔ اس سروس کو 2026 کے دوران لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے ۔ان ڈرائیوکے ہیڈ آف کیو کامرس سروسز نورکن رزالییف نے کہا کہ اس سروس کا آغاز مقامی کاروبار، ڈلیوری پارٹنرز اور صارفین کیلئے مزید مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ،ہمارا ہدف ایک ایسا ایکو سسٹم تشکیل دینا ہے جس میں ہر فرد ڈیجیٹل معیشت میں حصہ لے سکے ۔کریو مارٹ کے ساتھ اشتراک کے تحت، جو ڈارک اسٹورز پر مبنی ایک نمایاں کیو کامرس پلیٹ فارم ہے ، inDrive.Groceries صارفین کو 7,500 سے زائد مصنوعات فراہم کرے گا جس میں تازہ سبزیاں و پھل، تازہ گوشت، ڈیری مصنوعات، اسنیکس اور گھریلواستعمال کی اشیاء شامل ہیں۔کریو مارٹ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر قاسم شروف نے کہا کہ ان ڈرائیو کے ساتھ شراکت داری پاکستان میں گروسری ڈلیوری کے نظام میں ایک نمایاں پیشرفت ہے ۔ دونوں کمپنیاں مل کر آپریشنل رفتار اور ٹیکنالوجی کی وسعت کو یکجا کر رہی ہیں تاکہ 20 سے 30 منٹ میں گروسری ڈیلیوری کو سہولت کا نیا معیار بنایا جا سکے ، وہ بھی روزانہ کم ترین قیمتوں کے ساتھ، کیونکہ سہولت مہنگی نہیں ہونی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں