زوئی سلڈانا دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی اداکارہ

 زوئی سلڈانا دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی اداکارہ

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ زوئی سلڈانہ نے فلمی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے اور وہ اب دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی اداکارہ بن گئی ہیں۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 47 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے اس فہرست میں سکارلٹ جوہانسن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔نئی فلم ‘اواتار:فائر اینڈ ایش’ کی کامیابی کے بعد زوئی سلڈانہ کی فلموں کی مجموعی کمائی 15.46 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق سلڈانہ کی اس شاندار کامیابی میں اواتار فرنچائز کا بڑا کردار ہے جبکہ مارول سینماٹک یونیورس میں گیمورا کے کردار نے بھی انہیں عالمی شہرت دلائی۔ سلڈانہ نے گزشتہ سال نیٹ فلکس کی فلم ‘ایمیلیا پیریز’میں معاون اداکارہ کے کردار پر آسکر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔اس وقت وہ ایکشن ڈرامہ سیریز ‘لائینیس’ کے اگلے سیزن پر کام کر رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں