آج کی اداکارائیں لڑکوں کی طرح نفاست،نزاکت ختم:شاہدہ منی

آج کی اداکارائیں لڑکوں کی طرح نفاست،نزاکت ختم:شاہدہ منی

لاہور (آئی این پی)فلم و ٹی وی کی سینئراداکارہ شاہدہ منی کا کہنا ہے کہ آج کی اداکارائیں لڑکوں کی طرح ہیں ان میں نفاست اور نزاکت ختم ہوگئی ہے ۔

ایک انٹرویو کے دوران شاہدہ منی نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گی کہ آج کی اداکارائیں خوبصورت نہیں ہیں، مگر ایک بات ضرور کہوں گی کہ یہ لڑکوں کی طرح ہوگئی ہیں، ان میں وہ نزاکت اور دلکشی اب نظر نہیں آتی جو پہلے خواتین سے منسوب ہوا کرتی تھی۔ آنکھیں خوبصورت ہوں، قد اچھا ہو، لیکن اگر تاثرات نہ ہوں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں، وہ ایک گڑیا کی مانند ہوتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں