66میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والا کوڑا دان

66میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والا کوڑا دان

لندن(نیٹ نیوز)کچرے کے ڈبے عام طور پر اپنی جگہ کھڑے رہتے ہیں تاکہ لوگ اس میں سامان پھینک سکیں۔

مگر ایک برطانوی محقق مائیکل وال ہیڈ نے ایسا کوڑے دان تیار کیا ہے جس نے دوڑنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرلیا ہے ۔اس پہیوں والے کوڑے دان نے 66 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے میں کامیابی حاصل کی۔مائیکل وال ہیڈ نے ہی اس سے قبل 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والے کوڑے دان کا ریکارڈ بنایا تھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ موٹرائزڈ کوڑے دان پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسے جنرل ویسٹ کا نام دیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے میں نے 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ بنایا اور اب اسے 66 میل فی گھنٹہ تک پہنچا دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جنرل ویسٹ کی تعمیر کا خیال اینڈی جیننگ سے آیا جس نے 2020 میں 45 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ بنایا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں