ایران کیساتھ معاہدوں پر عملدرآمد جاری رکھیں گے :روسی وزیر خارجہ
ماسکو(دنیا مانیٹرنگ)روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور معاہدوں پر عمل درآمد جاری رہے گا اور ۔۔۔
امریکی دھمکی سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ماسکو میں نمیبیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں سرگئی لاروف نے ایران کے ساتھ تجارت پر 25 فیصد امریکی ٹیرف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے رویے سے ، امریکا ان قوانین کو نظر انداز کرتا ہے جن کو اس نے خود فروغ دیا اور گلوبلائزیشن کا نام دیا، وہ اپنے اصولوں کی پاسداری نہیں کرتا۔