مظاہرین کی حمایت کرنے پر ایرانی بڑے ہوٹل کے مالک کے اثاثے ضبط

مظاہرین کی حمایت کرنے پر ایرانی  بڑے ہوٹل کے مالک کے اثاثے ضبط

تہران(دنیا مانیٹرنگ)قم کے چیف جسٹس نے اعلان کیا کہ انھوں نے بڑے ہوٹل سعدینیہ کے مالک کو لوگوں کو فساد اور افراتفری کی دعوت دینے پر گرفتار کر لیا ہے۔۔

 اور ان کی تمام جائیداد اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔محمد سعید یہ، سعدینیہ کیفے کمپلیکس کے منیجر اور مالک ہیں جو قم سوہان کی تیاری اور فروخت کے لیے مشہور ہے ۔ مظاہروں کے ابتدائی دنوں میں محمد سعیدیہ نے کہا کہ وہ حمایت میں مارکیٹ ورکرز کی ہڑتال میں شامل ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں