2025 دنیا کاتیسرا گرم ترین سال قرار، ماحولیاتی خطرات
برسلز(اے ایف پی) عالمی ماحولیاتی اداروں کے مطابق2025 دنیا کا تیسرا گرم ترین سال ریکارڈ ہوا، جبکہ مسلسل 11 برس تاریخ کے گرم ترین سال قرار پائے ۔۔۔
یورپی یونین کے کوپرنیکس اور امریکی ادارے برکلے ارتھ کے مطابق 2024 سب سے زیادہ گرم رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران عالمی درجہ حرارت پہلی بار صنعتی دور سے ایک اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا،ماحولیاتی خطرات بڑھ گئے ہیں ۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں بھی گرمی میں کمی کی توقع نہیں ہے ،گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں فوری کمی ضروری ہے ۔ اقوام متحدہ کے مطابق صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے ۔