کاہنہ میں باپ اور 2بیٹوں کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں باپ اور دو بیٹوں کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم روحیل مقتول کامران کا قریبی دوست تھا اور روحیل نے کامران کے 30 لاکھ روپے واپس کرنے تھے ، رقم واپسی کے مطالبے پر (صفحہ5بقیہ نمبر8)جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس پر ملزم نے باپ اور اس کے دو بیٹوں کو قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق ملزم روحیل ملتان چونگی کا رہائشی ہے ، ملزم فرار ہوتے وقت مقتولین کے موبائل فونز اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گیا تھا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔