سخاکوٹ، شوہر کو قتل کر کے لاش گھر میں دفنانے والی بیوی گرفتار
مالاکنڈ(آئی این پی)مالاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں بیوی نے شوہر کو قتل کر کے لاش گھر میں ہی دفن کر دی، ملزمہ کی نشاندہی پر لیویز نے لاش برآمد کر لی۔
لطف الرحمن عرف نوشاد کئی دنوں سے لاپتہ تھا، اسکے بھائیوں نے لیویز پوسٹ میں بھائی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ بھی درج کروائی تھی، مالاکنڈ لیویز نے واقعہ کی تفتیش شروع کی تو اس دوران شک گزرنے پر لاپتہ شخص کی بیوی کو شامل تفتیش کر لیا۔ملزمہ نے اعتراف کرلیا